ترکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں ضرورت مندوں کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” چشمہ امن کے علاقے میں ہماری امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ علاقے میں ضرورت مندوں کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی اور بیماروں کا چیک اپ کیا گیا ہے”۔