ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ شروع ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کےاراکین کو ابتدائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صوبائی وزرا میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو بھی صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
رانامشہود، احمد خان، بلال یاسین کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے جبکہ جہانگیر ترین گروپ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں