ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوران صدارت ٹرمپ ’’فروٹ فوبیا‘‘ کا شکار رہے‘ عدالتی دستاویز

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ٹرمپ کے بار ے میں انکشاف ہوا کہ وہ دوران صدارت ’فروٹ فوبیا‘ کا شکار رہے۔ نیویارک میں مقدمے میں پیش کیے عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کو مظاہرین کی جانب سے انناس، ٹماٹر اور کیلے جیسے انتہائی خطرناک پھلوں سے مارے جانے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے 2016 ء میں ایک ریلی میں خطاب کے دوران اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ اگر کوئی ٹماٹر مارتا ہوا نظر آئے تو اسے فوراً پکڑ لیا جائے۔ واضح رہے امریکی سیاست دانوں کو پھل مارنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں