ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔ ایک انٹرویو میں رومان رئیس نے کہا کہ ہمارے وہ نوجوان جن کے گھروں کے وسائل اس قابل نہیں ہیں کہ وہ بچوں کو پڑھا سکیں یا کسی اچھی اکیڈمی میں ان کا داخلہ کروا سکیں تو میں ایک ایسا انسٹیٹیوٹ تیار کرنا چاہتا ہوں جہاں کھیل کی سہولت بھی میسر ہو اور بچوں کو ابتدائی تعلیم بھی فراہم کی جاسکے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے بچے کو تو اچھی تعلیم دلوا سکتا ہوں تاہم ایک غریب گھر کے بچے کو پانچ یا چھ سال کی عمر سے بتادیا جاتا ہے کہ بیٹا تمہیں پیسے کمانے ہیں تم کسی پنچر کی دکان پر بیٹھ جاؤ یا کسی مکینک کے پاس چلے جاؤ، اس بچے کا بھی حق ہے کہ وہ ہمارے بچوں کی طرح اچھے سے اچھا پڑھے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ہی اس ملک کو سنواریں گی میرا یہ پلان ہے کہ میں اس پر کام کروں گا گزارش ہے کہ کوئی اگر اس میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ ہمیں سپورٹ کرے۔ واضح رہے کہ رومان رئیس نے کورونا لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی اپنی چیمپئنز ٹرافی کی کیپ اور دیگر چیزیں فروخت کرکے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہوئے راشن تقسیم کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں