ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد عامر انگلینڈ میں جاری کاﺅنٹی چمپئن شپ میں کچھ خاص کار کر دگی نہ دکھا سکے 

لندن :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ میں جاری کاﺅنٹی چمپئن شپ میں کچھ خاص کار کر دگی نہ دکھا سکے ۔محمد عامر کی کاﺅنٹی چمپئن شپ میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے تاہم سرے کے خلاف کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے 28 اوورز میں 80 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، انہوں نے 7 اوورز میڈن بھی کروائے۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا تین میچز کےلئے کاﺅنٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث کاﺅنٹی چمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں