ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی،پاکستان کے مزید 4 ویٹ لفٹرمعطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کے مزید چار ویٹ لفٹرمعطل ہوگئے جب کہ فیڈریشن پر بھی پابندی کا امکان ہے۔طلحہ طالب اور ابوبکر کے بعد چار مزید پاکستانی ویٹ لفٹرز کو معطل کردیاگیا۔ مجموعی طورپر چھ ویٹ لفٹرز کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی رپورٹ ہونے کے بعد ویٹ لفٹرز کے ساتھ فیڈریشن پر بھی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا۔کامن ویلتھ گیمز کے لیے منتخب ہونے والے تین ویٹ لفٹرز کو بھی معطلی کا سامنا ہے۔ یکم مئی کو انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرسکتاہے۔انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ویب سائٹ کیمطابق محمد شرجیل بٹ، غلام مصطفی، عبدالرحمان اور فرحان امجد کو تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیاگیاہے ان چاروں کو ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے، چھپنے کا الزام ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹگ ایجنسی کے مطابق چھ پاکستانی ویٹ لفٹرز عارضی طورپر معطل ہیں، الزامات ثابت ہونے پر پاکستانی ویٹ لفٹر کو چار سال کی پابندی کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں