ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر جرمن سفیر کو طلب کرلیا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے وزارت دفاع نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازع کے خطرات بڑھ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے ترک سفیر کو بلا کر سماجی کارکن عثمان کاوالا کو جیل بھیجنے پر احتجاج کیا تھا۔ برلن نے کاوالا کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیاتھا۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن سفیر کو طلب کرکے برلن کے بیان کو ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں