حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھر دیپ رورل ڈیولپمنٹ پروگرام میں محکمہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی جانب سے مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتے کے سلسلے میں تعلقہ قاسم آباد میں آگاہی واک کی گئی۔ واک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی طرف سے اے پی آئی فوکل پرسن اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ نظامانی ، قاسم آباد تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عقیل قریشی اور آر ایم او ڈاکٹر عظمہ ناز، تھر دیگھ کے ضلعی مینجر شمیم اختر، روبینہ بلوچ، فہمیدہ جونیجو، مقبول احمد، ارشد ملاح، امتیاز قمبرانی، عامر جوکیو حسن ، غلام مصطفی ملاح نجمہ ملاح ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پرمذکورہ رہنماوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محکمہ صحت کی جانب سے 24 اپریل سے30اپریل تک حفاظتی ٹیکوں کا عالمی دن منایاجارہاہے جس کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے وہ اپنے بچوں کو پولیو، ٹی بی، خناق، کالی کھانسی تشنخ، الٹی دست، ہیپاٹائٹس گردن توڑ بخار، ٹائیفائیڈ، خسرہ، روبیلا جیسے امراض سے نجات دلانے کے لیے ٹیکے لگوائیں۔