حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما او رمعروف بلڈر چودھری نظام الدین آرائیں، چودھری شانی آرائیں، محمد علی گوہر ایڈوکیٹ، انس آرائیں نے پھلیلی پریٹ آباد کی ہر دلعزیز شخصیت ملک ابراہیم کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہاکہ ملک ابراہیم انتہائی ملنسار ، مخلص اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے ، انہوں نے ہمیشہ مجبور اور بے کس افراد کی مدد کی ، وہ نہ صرف خوددار بلکہ عام آدمی سے محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کے انتقال پر پھلیلی پریٹ آباد کا ہر شخص غمزدہ ہے۔ علاوہ ازیں چودھری نظام آرائیں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور شاہراہوں پر خصوصی طورپر انتظامات کیے جائیں، ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔