ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کٹھ پتلیوں کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران  خان

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم تیار رہے، کٹھ پتلیوں کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ’’غلامی نامنظور مارچ‘‘پاکستان کی حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

 عمران خان نے کہا کہ لندن سے سازش کی جارہی تھی مجھے علم تھا، مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، مراسلےمیں کہا گیا منتخب وزیراعظم کو نہ نکالا تو آئیسولیٹ کردیں گے، صدرمملکت کو مراسلے کی کاپی بھجوائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ  نواز شریف اور زرداری نے بے شرمی کی تمام حدیں توڑ دیں،

آصف زرداری اور نوازشریف کا مقصد پیسہ بنانا تھا، خوددار قومیں اپنے لوگوں کود وسروں کیلئے قربان نہیں کرتیں، قومیں اپنے مفادات کیلئے کھڑی ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  امریکا مخالف نہیں ہوں، فیصلہ کن وقت آگیا ہے کہ ہمیں آزادی چاہیے یاغلامی، امریکی جنگ میں ہم نے خود کو رسوا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں