ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں، ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزور کیا جاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

The post آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں، امریکا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں