ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینک دولت پاکستان کا  بینکوں کیلئے نئے اوقات کا اعلان 

کراچی:بینک دولت پاکستان نے 6مئی بروز جمعہ سے مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کیلئے نئے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق جمعہ بتاریخ 6 مئی 2022 ء کو دفتر کے درج ذیل اوقات پر عملدرآمد کیا جائے گا ،

جن پر تمام بینک ترقیاتی مالی اداریومائیکروفنانس بینک بھی مکمل طور پر عملدرآمد کریں گے جس کے مطابق بروز جمعہ صبح 9 بجے تا شام 6 بجے تک (وقفہ برائے نمازودوپہر کا کھانا ، دوپہر 1 بجے تا دوپہر ڈھائی بجے تک)۔مزید برآں، مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بینکومائیکروفنانس بینک اپنے کاروباری (دفتری) اوقات اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق تجویز کر سکتے ہیں،

یہ بات مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ عوام سے لین دین کے کاروباری (بینکاری) اوقات کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر کے کاروباری اوقات کو اس مقصد کے لیے کم از کم نشانیہ کے طور پر استعمال کریں گے جوصبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے (وقفے کے بغیر) ہے۔واضح رہے کہ دفتر کے ریگولر اوقات پر ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں