ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کو وفاقی وزارت کا قلمدان ملنے کے بعدوالہانہ استقبال

وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کی وفاقی وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے حلقے میں پہلی مرتبہ آمدپراستقبالیہ ریلی حیدرآباد آباد ٹول پلازہ پر پہنچ گئی وفاقی وزیر شازیہ مری کی ویلکم ریلی میں ہزاروں لوگ، پیپلزپارٹی ورکرز اور سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ شامل ہے حیدرآباد ٹول پلازہ پہنچنے پر

وفاقی وزیر شازیہ مری کے قافلے کاصوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کے حامیوں اور پی پی پی صدر حیدرآباد صغیر قریشی و پیپلزپارٹی کارکنان نے شاندار استقبال کیاسینکڑوں افرادنے شازیہ مری کا گرم جوش نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ استقبا ل و یلکم ریلی میں پی پی پی صدر سانگھڑ علی حسن ہنگورجو، رئیس اورنگزیب مری بھی شریک ہیں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کی ویلکم ریلی سینکڑوں گاڑیوں اور لوگوں کے ہمراہ حیدرآباد ٹول پلازہ سے کھیبر کیلئے روانہ ہوئے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں