ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: جنگلوں کی آگ سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی خاکستر

امریکی ریاست لاس ویگاس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے طیارے سے پانی ڈالا جارہا ہے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک لاکھ 45ہزارایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ کے پیش نظر رہایشیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں طیارے اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست نیو میکسیکو میں بھی آگ کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں عام طور پر گرمیوںکے موسم میں درجہ حرارت بڑھنے سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں