ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے روسی ارب پتّی کی یاٹ تحویل میں لے لی

امریکہ، وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ہماری طلب پر فِجی میں، روسی ارب پتی سلیمان کریم اوف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی یاٹ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ساکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فجی میں، روسی ارب پتی کریموف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی سُپر لگژری یاٹ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ یہ کام امریکہ کی طلب پر فِجی انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحر الکاہل کے جنوبی حصے میں واقع جزیرہ ملک فِجی نے، لاوٹوکا شہر کی کوئین ردہم بندرگاہ پر لنگر انداز، روسی ارب پتّی سلیمان کریموف کی 106 میٹر طویل سُپر لگژری یاٹ کو تحویل میں لئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

فِجی پولیس ڈائریکٹر سیٹیوینی کیلیہو نے کہا تھا کہ یاٹ کے چند روز قبل کوئین ردہم بندرگاہ پر پہنچنے سے تحقیقات کا آغاز ہو گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں