ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کردیے گئے ہیں، جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔

قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں