ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے بیک وقت 8 مواصلاتی سیارے خلا میں بھیج دیئے

 چین نے مشاہداتی مواصلاتی نیٹ ورک  میں شامل آٹھ عدد سیارے خلا میں روانہ کر دیئے۔

 ژین ہوا ایجنسی کے مطابق، ایک عدد ژیلین ون کوان فو اور سات عدد ژیلین ون گاوفن تھری ڈی  نامی مواصلاتی سیاارے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے شان شی صوبے میں واقع تایویان خلائی مرکز سے روانہ کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ سیارے کامیابی کے ساتھ اپنے محور تک پہنچ گئے ہیں جن کے بعد خلائی سفر پر چین کے روانہ کیے گئے سیاروں کی تعداد 418  ہو گئی ہے۔

 چین نے گاو فن سیاروں کی پہلی بار تیاری سال 2010  شروع کی تھِ جس کا مقصد زیادہ صاف اور واضح طو رپر خلا سے دنیا کا مشاہدہ کرنا تھا۔

اس سلسلے کا پہلا سیارہ سال 2013 میں بھیجا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں