ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کی یوکیرین کو مزید 150 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کو امریکی فوج کی انوینٹری سے 150 ملین ڈالر مالیت کے اضافی ہتھیاروں کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔

بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ "امریکی صدر جو بائیڈن کے مینڈیٹ کے تحت، میں یوکرین کو مزید ہنگامی فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے امریکی محکمہ دفاع کی انوینٹری سے ڈیڑہ سو ملین  ڈالر کی مالیت کے اضافی ہتھیاروں اور آلات کی فراہمی کی اجازت دیتا ہوں ۔ اس مینڈیٹ پر  اگست 2021 سے ابتک عمل درآمد جاری ہے اور یہ   یوکرین کے لیے وزارت دفاع کی انونٹیری  سے ہتھیاروں، آلات اور سامان کی نویں خرید ہے۔

بلنکن نے نشاندہی کی ہے کہ اس امدادی پیکج کے ساتھ، روس کے  یوکرین کے خلاف اعلان جنگ 24 فروری سے امریکی امداد کو 3.8 بلین ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

150 ملین ڈالر کی امداد کی تفصیلات پر تبصرہ کرتے ہوئے، پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا:

"اس پیکج میں موجود صلاحیتوں کو یوکرین کی لڑائی کے لیے اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ روسی افواج مشرقی یوکرین میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیکج میں 25,000 توپ خانے کے گولے؛ 3 AN/TPQ-36 آرٹلری ریڈارز، الیکٹرانک جیمنگ کا سامان، دیگر فیلڈ آلات اور اسپیئر پارٹس  شامل ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں