ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معمول سے زائد بارشیں ،برف پگھلنے اور سیلاب کا خطرہ

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
سماجی رابطے سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوب مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی پنجاب میں بھی اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیادہ مون سون بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے حصوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جنوبی اور مشرقی سندھ میں کم بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ میں خشک سالی ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلاؤ کا امکان ہے، شمالی علاقاجات میں برف کے اضافی پگھلاؤ سے سیلاب کا خطرہ ہے، سیلاب کے خطرے سے لاحق علاقوں میں رہائشیوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں