ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیکا آرڈیننس غیرآئینی قرار دینے کا حکم نامہ عدالت عالیہ میں چیلنج

اسلام آباد : پیکا سیکشن20غیرآئینی قرار دینے کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، صحافتی تنظیم پی ایف یو جے نے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلا قانونی جواز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایف یو جے کو ریلیف دیا ہے۔

درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرٹیکل 19اور19 اے کی غلط تشریح کی، پیکا کے سیکشن 20 کو بغیر کسی قانونی جواز کے غیر فعال کیا گیا۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سیکشن 20 غیرفعال ہونے سے قانون شکنی کی ترغیب ملے گی، 8اپریل2022 کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں