ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی ہمت کرکے سچ بولے بلاول کا استقبال عوامی خوف سے ملتوی کیا، خرم شیر زمان

کراچی : کے لغوی معنی جھوٹ پھیلانا ہے۔ ڈھکن کھولنے والے وزیر کی عمران خان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرنے کی حیثیت نہیں۔جس دن عدالتی کمیشن بنا اس دن بلاول کے امریکی دوروں کی وجوہات سامنے آئیں گی۔رنگ برنگے سیاستدانوں نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی وفاق کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی صوبے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی۔پی پی ہمت کرکے سچ بولے بلاول کا استقبال عوامی خوف سے ملتوی کیا۔امپورٹڈ حکومت نے آٹا چینی گھی کی قیمتیں بڑھائیں کیا بلاول اب مہنگائی مارچ کریں گے؟۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی و دیگر نے منحرف ارکان کی سندھ ہاو¿س میں چوکیداری کی۔منحرف ارکان کے چوکیداروں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے۔

اہم فیصلوں میں آئین کا جنازہ نکالنے والے آئین کے محافظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی عوام کو اب کسی ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگاسکتی۔عوام پی پی، ن لیگ کے کسی پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی سندھ سے اپنی مقبولیت کھوچکی ہے سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی غلامی سے آزادی کیلئے سنجیدہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں