ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عاصم حسین کی آغا خان کمیونٹی کے وفد سے ملاقات

کراچی:سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کرنل (ر) نور، اشرف چپسی اور یاسین اکبر علی پر مشتمل آغا خان کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طحہٰ سلیم بھی موجود تھے۔

وفد نے ڈاکٹر عاصم کو سندھ بھر میں اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے انہیں اپنے مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا۔ ملاقات میں وفد نے ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے جماعت خانہ میں آنے کی دعوت بھی دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں