ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ ، بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو بڑا جھٹکا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کوبڑاجھٹکا لگ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوگئی جب کہ لبرل ڈیموکریٹس کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برمنگھم میں لیبرپارٹی کی اکثریت برقرار ہے اور بریڈفورڈ میں بھی لیبرپارٹی نے میدان مارلیا۔ اسکاٹ لینڈ میں انس سرورکی قیادت میں لیبرپارٹی تیسرے سے دوسرے نمبر پرآگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مانچسٹر کے علاقے اولڈہم سے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستان نژاد لیڈر آف کونسل اولڈہم عروج شاہ اپنی نشست کا دفاع نہ کرسکیں۔ انہیں چاڈرٹن ساؤتھ وارڈ میں کنزرویٹو پارٹی نے شکست دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران ملک بھر میں بڑی تعداد میں پاکستان نژاد مردو و خواتین کونسلر منتخب ہوئے۔ برطانیہ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلی بار لوگ ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے پارٹی گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے کنزرویٹو پارٹی مشکلات کا شکار ہے۔ جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہایش گاہ پر پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہیں گزشتہ ماہ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں