ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول زرداری 17 مئی امریکا کا 2روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول زرداری رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول زرداری17
اور18 مئی امریکا کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکا کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔دورہ امریکا میںوزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔بلاول زرداری نے 12مئی کو امریکا میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں مجازی طور پر شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔دورہ امریکا میں وزیر خارجہ کے ساتھ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں