ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھوٹا، سازشی اور بھکاری اگر کوئی ہے تو وہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عمران خان کنٹینر پر غداری کے فتوے بانٹ رہے تھے، فتوے اس لیے بانٹ رہے تھے کہ کوئی ان سے کارکردگی کا سوال نہ کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کی زبان بندی کی گئی، ہم اس وقت بھی صحافیوں کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں، چارسال میں عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا کیا؟

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے  چار سال صرف جھوٹ بولا اورالزامات لگائے ہیں، عمران خان کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگارہوئے، عمران خان نوجوان نسل میں منافرت پھیلا کرنوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، دوسروں پرالزام لگانے والاعمران نیازی خود چور ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ لے کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی ، عمران خان نے کون سا ایٹم بم بنایا کہ امریکہ آ ن کے خلاف سازش کررہا تھا، انہیں ووٹ کی طاقت سے اٹھا کرباہرپھینکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں