ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے سرباز خان کی محفوظ واپسی کیلئے دعاؤں کی درخواست

کراچی (سید وزیر علی قادری) گزشتہ روز دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جونگا کو سر کرنے کے بعد ایک پیغام میں سرباز خان نے مداحوںز کا شکریہ اور اپنی محفوظ واپسی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے تمام 14 بلند پہاڑوں کو سر کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔اس مہم کا آغاز انہوں نے 2007 میں نانگا پربت کو سر کرکے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2018 میں کے ٹو کو سر کیا۔2019 میں انہوں نے براڈ پیک، لوہٹسے اور مناسلو چوٹی سر کی جبکہ 2021 میں سرباز نے انا پورنا، ماؤنٹ ایوریسٹ، گیشربرم ٹو اور داولاگیری کو سر کیا۔واضح رہے کہ سرباز خان نے 2019 میں لوہٹسے، جو کہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ہے، کو بغیر مصنوعی آکسیجن سپلائی کے سرکیا تھا اور وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے تھے۔کینچن جونگا کے بعد وہ اس ماہ مکالو چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اس ہی سال وہ گیشربرم ون بھی سر کرلیں گے جس کے بعد وہ چو ایو اور شیش اپنگما کو سرکریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں