ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنائی جزیرہ نما میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ،11مصری فوجی ہلاک

مصری فوج نے کہا ہے کہ جزیرہ نما سینائی میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں اس کے 11 فوجی مارے گئے جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ حملہ گزشتہ روز نہر سویز سے پانی نکالنے والے ایک اسٹیشن پر کیا گیا۔

بیان  میں کہنا ہے کہ  حملے کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں ایک فوجی افسر اور 10 فوجی مارے گئے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سال 2013 میں مصری فوج کی طرف سے منتخب صدر محمد مُرسی کی حکومت ختم کیے جانے کے بعد سے خاص طور پر مصر کے علاقے سینائی میں شدت پسندانہ حملوں اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں