ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی صدر ماکروں نے دوسری مدت کا حلف اٹھا لیا

پیرس : فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں دوسری مدت صدارت کے حلف نامے پر دستخط کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے دوسری بار فرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی، جہاں انہیں 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اپنی مختصر تقریر میں ماکروں نے کہا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوکرین میں روسی حملے اور عالمی سطح پر ماحولیاتی خطرات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ ماکروں نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 58.5ووٹ حاصل کیے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں