ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنزہ میں پل کی تنصیب کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائیگا،چیئرمین این ایچ اے

ہنزہ:نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے چیئرمین کیپٹن(ر) محمد خرم آغانے کہا ہے کہ ہنزہ میں پل کی تنصیب کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین این ایچ اے نے انجینئرز کے ہمراہ متاثرہ پل کا دورہ کیا جبکہ چیئرمین این ایچ اے نے چیف سیکریٹری و ایف ڈبلیو او حکام کے ساتھ بحالی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

این ایچ اے کے چیئرمین نے کہا ہے کہ معلق پل پر جلد اسٹیل بیلے پل نصب کیا جائے گا اور عارضی پل کے ساتھ مستقل پل کی تعمیر کا عمل بھی ساتھ شروع کیا جائے گا، پل کی تعمیر میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس سے قبل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے علی الصبح ہنزہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دوبارہ دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیف سیکرٹری نے منہدم پل کی بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ متاثرہ علاقے میں پانی، بجلی، انٹرنیٹ و فون سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں