ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمائما گولڈ سمتھ نے حدیث مبارکہ شیئر کر دی

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ہمسایوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کرتے ہوئے معروف اسلامی سکالر امام شیخ ابراہیم موگرہ کے پڑوسیوں کے حقوق پر بیان دیتے ویڈیو شیئر کی۔

جمائما گولڈ سمتھ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ "بین المذاہب پر کام کرنے کے لئے اعزاز یافتہ امام شیخ ابراہیم موگرہ رمضان کے اختتام پر مقامی چرچ میں ایک خطبہ دے رہے ہیں”۔

جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شیخ ابراہیم موگرہ کو پڑوسیوں کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ کی جانب سے اس ٹوئٹ میں پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ بھی لکھی گئی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔

حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا: "وہ ہم میں سے نہیں ہے (یعنی مسلمان نہیں ہے) جس کا پڑوسی اُس کے ہاتھ اور زبان کے نقصان سے محفوظ نہ ہو”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں