ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف ایپل پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا ہے جس  کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں