ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا محدود کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کا رواں برس جولائی اور اگست کے دوران ہونے والا دورہ سری لنکا محدود کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی تاہم اسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جو پی سی بی نے قبول کر لی۔

دورہ محدود کیے جانے کی وجہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ سری لنکا نے جولائی اور اگست میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کروانا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں