ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی بے روزگار بلاوجہ تنقید کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی بے روزگار بلاوجہ تنقید کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی پارٹی میں مشاورت نہیں ، صرف ایک شخص کا تکبر چلتاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی  4سال تک راگ الاپتے رہے کہ گذشتہ حکومتوں نے ملک کو کچھ نہیں دیا، ان کی اپنی کارکردگی کا صفحہ خالی تھا اس لیے خالی خط لہرا کر جان چھڑائی،   عمران خان دن کے اجالے میں آئین کو پامال کرتے اور غنڈہ گردی کرتے ہیں   ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے پاکستان کے عوام کی دولت لوٹی، باوقار آئینی عہدے کو فرح گوگی کے ذریعے مال بنانے کا ذریعہ بنایا، عمران خان اپنے فسطائی سیاہ کردار کو دیکھیں جس کی تاریخ ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں