ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدلیہ کے متوازی اختیارات استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار دانیال کھوکھر کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا توہین پر سزا دینے اور حکم جاری کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا جائے ، الیکشن ایکٹ2017کی سیکشن چار، نو اور دس کالعدم قرار دی جائیں، ملک میں پانچ آئینی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ موجود ہے، کوئی اور ریاستی ادارہ آئینی عدالتوں کی برابر ی نہیں کر سکتا ، درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عدالتی اختیارات کے استعمال سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا اور معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں اس حوالے سے تشریح کی ہے، سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ نہیں لیکن یہ اختیارات استعمال کر سکتا ہے، پٹشنر کیسے متاثرہ فریق ہے اس حوالے سے بھی عدالت کی معاونت کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں