ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوورسیز پاکستانیوں کے حق کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا.شیخ رشید نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کے حق سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، اوورسیزپاکستانیوں کےپیسوں سے ملک چل رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔
انہوں نے لکھا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔
گزشتہ روز منحرف تحریک انصاف رکن نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی تھی، نور عالم نے کہا کہ جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل لایا گیا تھا اس کی حمائت کریں گے، دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں