ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: عنقا ڈرون کا قزاقستان کے ساتھ معاہدہ، مشترکہ ڈرون پیداوار دی جائے گی

ترکی کا عنقا ڈرون ، قزاقستان میں متوقع پیداواری تنصیبات میں طیارے کی مشترکہ پیداوار دے گا۔

ترکی کی فضائی و خلائی  صنعت ‘توساش’ TUSAS  کے جاری کردہ بیان  کے مطابق کمپنی نے گذشتہ سال قزاقستان کو عنقا ڈرون برآمد کئے  اور اب اس ملک کے ساتھ تعاون کا ایک نیا معاہدہ کیا ہے۔

توساش اور قزاقستان انجینئرنگ کمپنی کے درمیان طے پانے والے میمورینڈم کے ساتھ قزاقستان میں عنقا ڈرون کی مشترکہ پیداوار دی جائے گی اور  ڈرون کی دیکھ بھال و مرّمت مراحل پر محیط ٹیکنالوجی ٹرانسفر موضوعات میں تعاون کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے ساتھ قزاقستان  نہ صرف، ترکی سے باہر، عنقا ڈرون کی پہلی پیداواری بیس  بن گیا ہے بلکہ معاہدہ انسانی وسائل کی تشکیل اور ڈرون کی پیداواری قابلیت کے فروغ کے حوالے سے  بھی ایک اہم قدم خیال کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں