ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوفی بزرگ شاہ جیونہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

صوفی بزرگ حضرت محبوب عالم المعروف پیر شاہ جیونہ کی عرس کی سالانہ تقریبات کا شاہ جیونہ جھنگ میں قدیم روایت کے مطابق چراغ چڑھا کر آغاز ہو گیا ہے۔ رہنما ppp سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے رسم چراغ ادا کر کے عرس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ہر سال شاہ جیونہ کے مزار پر چراغ چڑھایا جاتا ہے بعض روایات کے مطابق اس قدیم رسم کا تعلق دربار کے موجودہ گدی نشین کی زندگی سے براہ راست ہوتا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق شاہ جیونہ کے عرس پر رسم چراغ کے بعد لال آندھی کا آنا ہر سال کا معمول ہے۔ شاہ جیونہ کے عرس میں شرکت کے لئے مریدین ملک کے طول و عرض سے اپنی روحانی وابستگی کی پختگی اور عقیدت کے اظہار کے لیے آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں