ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی جاسوسی پراسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

میڈرڈ: وزیراعظم اوردیگررہنمائوں کی جاسوسی کرنے پراسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساںایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم، وزرا ء اوردیگرسیاسی رہنمائوں کے فون ٹیپ کرنے پرخفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پازایسٹین کو برطرف کردیا۔

اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (سی این آئی)پر اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سوفٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کا الزام ہے۔

گزشتہ ماہ کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے نگران ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا تھا کہ کاتالونیہ کے 60 علیحدگی پسند رہنماں، ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے پیگاسس کو وزیراعظم اور وزیردفاع کے فونز کی جاسوسی کے لئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں