ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستان کا 101رکنی دستہ 14کھیلوں میں شرکت کریگا

کراچی(سید وزیر علی قادری)برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 101 رکنی دستہ 14 کھیلوں میں شرکت کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ لاہور میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر بعض کھیلوں کے تربیتی کیمپس اب تک بھی شروع نہ ہونے پر فیڈریشن کے نمائندوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔منگل کوپاکستان اولمپک ہاوس لاہور میں چیف ڈی مشن عابد قادری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے وچوئل شرکت کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اجلاس میں پاکستانی کھیلوں کی تنظیموں کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی اور گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر دیا، کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں منعقد ہونگی جس میں 72 ممالک کے 5ہزار سے زائد اتھلیٹس شرکت کرینگے، پاکستان 14 ڈسپلنز میں اپنے دستے کو بھجوائے گا، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان نے آن لائن اجلاس میں کھیلوں کی تنظیموں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں