ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی پر عمل کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ بھی حرکت میں آگیا، محکمہ صحت نے کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

آئندہ چند روز میں مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ماسک کے دوبارہ موثر استعمال پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

محکمہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ اور جینیوم اسٹڈی کے احکامات جاری کردیئے۔جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لیباٹریوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا پھیل سکتی ہے۔

یاد رہے وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کی زیرصدارت قومی ادارہ صحت میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا کہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ قطر سے آئے مسافرمیں پایا گیا تھا، اومیکرون کی معمولی علامات والا مریض اب صحتیاب ہے اور مریض کے خاندان کے تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں