ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے وزیر اور ایم پی ایز بھی لوٹ مار میں مصروف رہے ؟

تحریک انصاف کے 15 مئی جلسہ سے قبل حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تین ایم پی ایز لطیف نذر گجر، شکیل شاہد اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو نے 27 مارچ جلسہ کیلئے ڈی سی علی شہزاد سے درجن سے زائد اے سی بسوں کا نذرانہ بمعہ پیٹرول وصول کیا۔ جبکہ جلسے میں شرکت کے لیے جانے والےکارکنوں کے کھانے کا انتظام محکمہ مال سے کرایا گیا جن میں پٹواری ،تحصیلدار شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند بعض امیدواروں نے جلسہ کمیٹی کو3لاکھ روپے کا فنڈ دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ 15 مئی کے جلسے کے لیے ایم این ایز سے پانچ لاکھ روپے ،ایم پی ایز سے تین لاکھ روپے جبکہ ٹکٹ ہولڈرسے بھی تین لاکھ روپے کافنڈلیاجارہاہے۔فیصل آباد جلسے پر ایک اندازے کے مطابق اک کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آنے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت چلے جانے پر تمام عہدیدار عمران خان کے جلسے کے انتظامات میں عدم دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں