صدارتی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹرشرین ابو عقیلہ کے قتل کی مکمل، شفاف اور جلد تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی صحافی عقیلہ کو اس وقت اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنایا جب وہ مغربی کنارے میں جنین گازین کیمپ پر چھاپے کی رپورٹنگ کررہی تھیں ۔
انہوں نے عقیلہ ب کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے صحافیوں کونشانہ بنایا جانا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی شفاف اور تیز رفتار تحقیقات کرنے والے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔