رباط (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔مراکش میں اتحادیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے کہاکہ ہمیں اس حقیقت کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اس تنظیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اس کے لیے ہر فریق کو تنظیم کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شدت پسند کے خلاف عراقی کوششوں کی بھی تعریف کی۔