ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کی تباہی کا مجرم عمران خان ہے،  مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان ہے، پاکستان کو مسائل کی دلدل میں عمران خان نے  دھنسایا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے، جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے، ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں اور عمران مافیا  کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ  آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں