ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی این ایس کی سی ٹی اسکین مشین تکنیکی خرابی،مریضوں کو دشواری کاامکان

لاہور:پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نصب 128سلائسز سی ٹی اسکین مشین کوتکنیکی خرابی ومرمت کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران مریضوں کے لاہور جنرل ہسپتال سے سی ٹی سکین جاری رہیں گے۔

ایم ایس پی آئی این ایس کے اعلامیہ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی سی ٹی اسکین مشین کی اوورہالنگ و ضروری پرزہ جات تبدیل ہونگے جو کمپنی طے شدہ قواعدو ضوابط کے تحت کریگی۔

ایم ایس کاکہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پنز میں زیر علاج مریضوں کے سی ٹی اسکین جنرل ہسپتال سے ہونگے۔ اس ضمن میں لاہور جنرل ہسپتال کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے تاکہ مریضوں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں