ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین : ہوائی اڈے پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی, 40افراد زخمی

بیجنگ: چین میں ہوائی اڈے کے اہل کار طیارے میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں جنوب مغربی شہر چونگ کنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ اندرون ملک پرواز کے سلسلے میں تبت کے صدر مقام لاسا جانے کے لیے اڑان کی تیاری میں تھا۔ اس دوران طیارہ رن وے سے باہر چلا گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں 40افراد زخمی ہوگئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد ہوائی اڈے کو طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں