ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی فوجی کمانڈر کی ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے فریاد

کیف: روسی حملوں میں گِھرے یوکرینی فوجی کمانڈر نے براہ راست دنیا کے امیر ترین انسان اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے فریاد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول سے یوکرینی فوج کی 36ویں میرین بریگیڈ کے کمانڈر سرہے وولینا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایلون مسک سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کا مقصد صرف ایلون مسک تک رسائی پانا تھا کیوں کہ ایلون مسک ہی ہیں جو ناممکن کو ممکن بنانا سکھاتے ہیں۔

یوکرینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ میں وہاں رہ رہا ہوں جہاں زندہ رہنا بہت مشکل ہے لہذا ایلون مسک ایزوفسٹال اسٹیل مل سے نکل کر کسی تیسرے ملک پہنچنے میں ہماری مدد کریں، اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو کون کرے گا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر ماریوپول پر روسی فوج کا مکمل قبضہ ہونے کے بعد 1 ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ایزوفسٹال اسٹیل میں بنے بنکروں میں پناہ لی تھی جہاں وہ پھنس کر رہ گئے ہیں، جن میں سے اکثر زخمی ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں