ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری کیخلاف نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کیخلاف پچیس سال پرانے کیسز کے خلاف نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر کردیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔

عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔نیب نے آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا ہے۔ ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں