ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی شہری نے دنیا کا سب سے بڑاقلم تیارکرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے 2011 میں دنیا کا سب سے قد آور قلم تیار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی نئی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے شیئر کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اچریا نامی شخص نے دنیا کا پہلا 37.2 کلوگرام وزنی بال پین بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھ کر صارفین دم بخود رہ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قلم کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے اس بال پین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں چار پانچ لوگوں کو ایک ساتھ قلم پکڑ کر لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس غیرمعمولی قلم کو اٹھانے کے لیے چار سے پانچ لوگوں کی مدد لی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں دھاتوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس پین کے اوپر ہاتھوں کی مدد سے خصوصی ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں