ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویلنگٹن: چند علامتیں ظاہر ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کردیں۔

گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں کی بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیراعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ پیر کے روز پارلیمنٹ کے اہم اجلاس اور جمعرات کو بجٹ پیش کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تاہم بہتر صحت کے نظام کے باعث ہلاکتیں 900 کے قریب ہوئیں اور وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں